Wo Khuda hai lyrics

حمد
کائینات کو حسن جس نے عطا کیا ہے _ وہ خدا ہے
لفظِ کُن سے جہاں جس نے برپا کیا ہے _ وہ خدا ہے

نشانیاں ہیں اس کی چار سُو ہر زرّے زرّے پہ ہر جوبجو
جس نے دن کو اجالا رات کو اندھیرا کیا ہے __ وہ خدا ہے

خاص رحمت سے جس نے اپنی رواں کیا دھرتی پہ پانی
وہ جس نے ہر شے کو توازن مہیا کیا ہے _ وہ خدا ہے

جس طرف بھی نظر دوڑاوں نشانیاں اُسی کی پاوں
جس نے پتھروں میں بھی رزق عطا کیا ہے _ وہ خدا ہے

کچھ مشکل نہیں اسکے لئیے اناج کے خزانے جس نے دئیے
جس نے مٹی سے شجر کو پیدا کیا ہے _ وہ خدا ہے

بٹھک رہے تھے ہم در بدر کبھی اِدھر کبھی اُدھر
اِک نقطے پہ ہمیں جس نے اکٹھا کیا ہے _ وہ خدا ہے

دنیا داری سے جب اکتاوں اسی کے سامنے سر جھکاوں
میرے دل میں جس نے سویرا کیا ہے _ وہ خدا ہے

نشاں بھی نہ تھا جب دنیا کا نہ بقا کا اور نہ فنا کا
پھر جس نے فنا کو بقا اور بقا کو فنا کیا ہے _ وہ خدا ہے

محمد طلحہ

About talha

Check Also

Ya Takhleeq E Khuda Hai lyrics

حمد روز ازل سے روز ابد تک، ہر ابتدا کی انتہا ہے جو رہے گا …