Ay Sabz Gumbad wale lyrics in urdu

اے سبزگنبد والے منظور دعا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا

اے نورِ خدا آکر آنکھوں میں سما جانا
یا در پہ بلا لینا یا خواب میں آجانا

اے پردہ نشیں دل کے پردے میں رہا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا

میں قبر اندھیری میں گھبراونگا جب تنہا
امداد میری کرنے آجانا میرے آقا

روشن میری تربت کو اے نورِ خدا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا

مجرم ہوں جہاں بھر کا محشر میں بھرم رکھنا
روسوائے زما نا ہوں دامن میں چھپا لینا

مقبول یہ عرض میری لللہ زرا کر نا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا

چہرے سے ضیا پائی ان چاند ستاروں نے
اُس در سے شِفا پائی دکھ درد کے ماروں نے

آتا ہے اُنہیں صابر ہر دکھ کی دوا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا

محبوبِ الٰہی سا کوئی نہ حسین دیکھا
یہ شان ہی ان کی کہ سایہ بھی نہیں دیکھا

ﷲ نے سائے کو چاہا نہ جدا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا

اے سبزگنبد والے منظور دعا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا

About talha

Check Also

Allah Ka Insaf Urdu Story

ایک شخص تھا تو غریب لیکن انتہائی خوش بخت تھا۔ اس کا گھرانہ ایک بیوی، …

Ab Tangi-e-Daman Pe Na Ja Aur Bhi Kuch Mang lyrics

ب تنگی داماں پہ نہ جا اور بھی کچھ مانگ ہیں آج وہ مائل بہ …